• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 49644

    عنوان: نیا سال مبارك كہنا

    سوال: کیا آج کے اس دور میں جب کہ نوجوان دین سے بہت دور ہوتا جارہا ہے اور غیر مسلموں کے طریقوں پر چل رہے ہیں اور عیسائیوں کے نئے سال پر لوگوں کو مبارک باد دے رہا ہے اگر اس نیت سے کوئی اسلامی نیا سال یعنی محرم میں اسلامی نیا سال کی مبارک باد دیں تاکہ لوگ اسلامی سال کو پہچانیں۔ مفتی حضرات اس مسئلہ میں کیا کہتے ہیں کیا یہ بدعت ہوگی یا جائز؟

    جواب نمبر: 49644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 279-282/N=3/1435-U نئے اسلامی سال کی مبارک بادی دینا جائز ومباح ہے البتہ سنت سے ثابت نہیں، کذا فی الموسوعة الفقیہ (۱۴: ۱۰۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند