• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 44086

    عنوان: پارٹیز فور بسم اللہ، ختم قرآن، اینڈ عقیقہ

    سوال: (۱) بچے کا بسم اللہ کرنا یعنی قرآن شروع کرانا۔ (۲) اس کا ختم قرآن کرنا، (۳) عقیقہ کرنا، کیا اس طرح کی تقریب پارٹی ہال اور مساجد میں شاندار اور بڑی پارٹی نہ کرکے گھر میں رشتہ داروں کے ساتھ چھوٹے پیمانے پر کرنا جائز ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 44086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 304-311/N=4/1434 اگر دعوت میں منکرات اور غیر شرعی رسومات نہ ہوں تو سوال میں مذکور تینوں مواقع پر دعوت کرسکتے ہیں، شرعاً اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند