• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 43579

    عنوان: نماز ک بعد امام صاحب کی اجتمائی دعا کرانا ور اجتمائی ذکر کیسا ؟

    سوال: اسسلام و علیکم .. (١)حضرت، امام صحاب کی نماز ک بعد اجتمائی دعا کرانا کسی حدیث اور سنّت سے ثابت ہے ؟کیا یہ بدّت ہے ؟اگر ہے تو علماے دیوبند اس پر بدّت کا فتویٰ دیں . (٢) آج کل یہ عام ہے ک مسجدوں میں اندھیرا کرک اجتمائی طورپر بلند آواز میں ذکر کیا جاتا ہے کوئی ایک دن مخصوص کر ک .کیا ایسا کرنا سنّت ور حدیث سے ثابت ہے ؟؟اگر نہیں ہے تو اس پر بدّت کا فتویٰ دیں .جزاکاللہ

    جواب نمبر: 43579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 256-205/B=2/1434 (۱) فرض نمازوں کے بعد دعا کا بہت زیادہ قبول ہونا صحیح احادیث میں آیا ہے، اب امام کا اجتماعی دعا مانگنا تو اس کا ثبوت نہیں ملتا، لیکن اسے بدعت کہنا صحیح نہیں۔ (۲) اگر کسی شیخ کامل متبع سنت پیر کی نگرانی میں یکسوئی کے لیے اندھیرا کرکے مسجد میں ذکر بالجہر کریں اور دیگر مصلیوں کو تکلیف نہ ہو نہ کسی مفسدہ کا اندیشہ ہو تو کوئی حرج نہیں، اسے بدعت کہنا بھی صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند