• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 43544

    عنوان: کرسمس اور عید کی مبارکباد

    سوال: کیا ہم مسلمان غیر مسلم کو کرسمس کی مبارکباد دے سکتے ہیں قرآن ور حدیث سے رہنمائی کریں کیا محمّد صلی اللہ علیہ وسلم کی یا صحابہ کی زندگی سے عید کی مبارکباد دینا ثابت ہے ؟

    جواب نمبر: 43544

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 216-216/M=2/1434 غیرمسلم کو کرسمس کی مبارکباد دینا مسلمان کے لیے درست نہیں، عید کی مبارکباد دینا جائز اور ثابت ہے۔ قال المحقق ابن أمیر حاج: بل الأشبہ أنہا جائزة مستحبة في الجملة ثم ساق آثارًا بأسانید صحیحة عن الصحابة في فعل ذلک... (شامي زکریا ۳/۵۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند