• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 42649

    عنوان: قبروں سے فیض

    سوال: کیا بزرگان دین کی قبروں سے فیض انسانوں کو پہنچا ہے اور اسکی کیا شکلیں ہوتی ہیں؟ اور اگر نہیں تو کیوں نہیں ۔ کچھ تفصیل سے جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 42649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 117-117/M=2/1434 بزرگان دین کی قبروں سے ان لوگوں کو فیض پہنچتا ہے، جن لوگوں کو ان بزرگوں سے باطنی مناسبت رہی ہو، اس کی کوئی مخصوص شکل نہیں وہ ایک روحانی فیض ہے، لیکن یہ فیض پہنچانے والے بزرگانِ دین نہیں ہوتے بلکہ یہ فیض اللہ تعالی ہی پہنچاتے ہیں۔ (مستفاد نظام الفتاویٰ: ۱/۷۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند