• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 41654

    عنوان: کیا عید کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور عید مبارک کہنا بدعت اور ناجائز ہے؟

    سوال: کیا عید کی نماز کے بعد مصافحہ کرنا، گلے ملنا اور عید مبارک کہنا بدعت اور ناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 41654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 912-908/N=10/1433 نماز عید کے بعد مصافحہ کرنا اور گلے ملنا ناجائز وبدعت ہے، شریعت سے اس کا کوئی ثبوت نہیں، البتہ عید مبارک کہنا جائز و درست ہے، علامہ شامی نے محقق ابن امیر حاج کے حوالہ سے اس کا جواز بلکہ استحباب ثابت فرمایا ہے۔ (رد المحتار کتاب الصلاة باب صلاة العیدین: ۳/۵۰، مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند