• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 40631

    عنوان: حج كے موقع سے حاجی كی دعوت

    سوال: الحمد للہ، اس سال میں نے حج پر جانے کا ارادہ کیا ہے،عام طورپر اس وقت بہت سے لوگ دعوت میں بلاتے ہیں مگر کبھی ہمیں معلوم نہیں ہوتاہے کہ آمدنی حلال ہے یا نہیں؟اور اگر نہ جائیں تو ایک مسئلہ ہے۔اگر چلے جائیں تو بعد میں معلوم ہوکہ اس کی آمدنی حرام ہے تو کیا کریں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 40631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1172-756/H=9/1433 فی نفسہ یہ دعوت ہی ترک کردینے کے لائق ہے جس طرح آپ نماز ادا کرنے جاتے ہیں ارو اس کی وجہ سے کوئی دعوت آپ کی نہیں کرتا اسی طرح حج بھی ایک عبادت ہے، اس کی ادائیگی کے لیے جانے پر دعوتوں کا سلسلہ فضول ہے، بہتر یہ ہے کہ سب ہی سے حُسن انداز کے ساتھ قبول کرنے سے معذرت کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند