• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 38009

    عنوان: میلاد منانا کیسے ہے؟

    سوال: میلاد منانا کیسے درست ہے؟کیا ربیع الاوال میں جھنڈیاں لگانا اچھی بات ہے؟ کیا اس سے اللہ پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خوش ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 675-675/M=4/1433 میلاد النبی منانا محدث اور بدعت ہے، قرآن وسنت، صحابہ کے قول وعمل اور قرونِ ثلاثہ سے اس کا کوئی ثبوت نہیں، ربیع الاول میں جھنڈیاں لگانا بھی غلط ہے، اس عمل سے اللہ پاک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ناراض ہوتے ہیں، من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (متفق علیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند