• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 36870

    عنوان: دسواں اورچلیسواں کرنا

    سوال: دسواں اورچلیسواں کرنا کس دلیل کے تحت درست ہے؟کیا یہ کھانا گھروالے اور رشتہ دار وں کے لیے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 36870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 370=168-3/1433 دسویں، چالیسویں کی رسم بے اصل اور بدعت ہے، البتہ اس کھانے کو حرام یا ناجائز نہیں کہیں گے، لیکن ایسی دعوت میں شرکت سے احتراز کرنا چاہیے، ولا یرد الولیمة حیث یترک حضورہا لبدعة (شامي: ۳/۱۳۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند