عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 36460
جواب نمبر: 36460
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 175=101-2/1433 آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی سسرال والوں کی اصلاح کی خاطر گھلنے کی حاجت ہے، آپ اپنے شوہر سے آدابِ شوہری ملحوظ رکھتے ہوئے حکمت ونرمی سے درخواست کردیا کریں کہ ”میں کسی مزار وغیرہ پر جانے سے معذرت خواہ ہوں، میں امید کرتی ہوں کہ آپ مجھے مجبور نہ فرمائیں گے“ آپ نے اپنے شوہر ودیگر سسرال والوں کے جو اعمال واذکار ذکر کیے ہیں وہ مختصر انداز سے لکھے ہیں، ان کے متعلق اتنا عرض ہے کہ آپ ازخود شوہر یا ان کے متعلقین سے حکم شرعی بتلانے کے بجائے یہ درخواست کردیں کہ آپ حضرات اپنے اختیار کردہ اعمال واذکار سے متعلق تفصیل سے لکھ کر دارالافتاء دارالعلوم دیوبند سے تحقیق کرلیں یہ صورت آپ کے اور کے شوہر وغیرہ سے متعلق بہتر رہے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند