• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 36361

    عنوان: ڈرائی فروٹس کی دکان

    سوال: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میرے ایک دوست کی ڈرائی فروٹس کی دکان ہے اور ہمارے شہر میں کونڈروں کا تہوار بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ اور جنکی دکان ہے وہ بھی اس تہوار کو غلط کہتے ہیں پھر بھی وہ اپنی دکان کو دس فٹ اور قریب کرکے دکان سجاتے ہیں کیا یہ انکا اس تہوار کو بڑھاوا دینا ٹھیک ہوا کیا ؟

    جواب نمبر: 36361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 320=154-3/1433 اگر آپ کے دوست کی دوکان پہلے سے وہاں موجود ہے، نیز وہ کوئی ایسی چیز فروخت نہیں کرتے جس کا براہ راست استعمال پوجا وغیرہ میں ہوتا ہے تو ایسی چیزوں کے فروخت کرنے کی گنجائش ہے اور ازدحام کی وجہ سے دوکان بڑھانے میں بھی مضائقہ نہیں۔ البتہ اگر وہ اس دن دوکان کرنے سے احتراز کریں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند