• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 36148

    عنوان: قرآن خوانی

    سوال: میرا سوال 1130=702-8/1432/ سے متعلق ہے کہ ختم قرآن اور قرآن خوانی ایک ہی چیز ہے، بارہ وفات ، گیارہویں شریف ، نئے مکان میں داخلہ کے وقت یا کسی کے انتقال کے وقت قرآن خوانی ہوتی ہے، اگر یہ بدعت ہے تو کیا صرف قرآن کی تلاوت کی نیت سے شرکت جائز ہوگی ؟ کیوں کہ بعض وقت قریبی رشتہ دار قرآن خوانی کی دعوت دیتے ہیں۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 36148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 50=38-1/1433 مروجہ قرآن خوانی بارہ وفات گیارہویں شریف خلافِ سنت رمیں ہیں، اگر کوئی دعوت دے تو اس سے کہہ دیا کریں کہ میں اپنے مکان یا مسجد میں بیٹھ کر تلاوت کرکے دعاء وایصال ثواب ان شاء اللہ کردوں گا، اور پھر دعا و ایصال ثواب کردیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند