• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 31300

    عنوان: کیا درگاہ میں جانا برا ہے؟ہاں تو کیوں؟کیا اسلام میں منت ماننا جائز ہے؟تصوف کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: کیا درگاہ میں جانا برا ہے؟ہاں تو کیوں؟کیا اسلام میں منت ماننا جائز ہے؟تصوف کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 31300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):526=407-4/1432 اولیاء اللہ کے مزارات پر جانا برا نہیں ہے، البتہ مزارات پر اپنے نفع ونقصان کے لیے جانا اور ان کی روحوں کو اپنے افعال واحوال پر مطلع جان کر ان کی قبر کے سامنے عاجزی وانکساری ظاہر کرکے مرادیں مانگنا جائزنہیں۔ (۲) منت ماننے میں قباحت نہیں ہے، البتہ اولیاء اللہ کے نام کی نذر ماننا جائز نہیں۔ (۳) تصوف کا حاصل یہ ہے کہ آدمی کے اندر سے اخلاقِ رذیلہ، حسد، کبر، بخل، حرص وغیرہ نکل کر اخلاقِ فاضلہ زہد، تقوی، قناعت، صبر شکر وغیرہ پیدا ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند