• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 18750

    عنوان:

    بدعت کی تعریف کیا ہے، قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟ (۲)امام حسین کے فضائل قرآن اور حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بتائیں۔

    سوال:

    بدعت کی تعریف کیا ہے، قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں؟ (۲)امام حسین کے فضائل قرآن اور حدیث کی روشنی میں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 18750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 161=159-2/1431

     

    جو کام قرآن وحدیث سے ثابت نہ ہو اسے دین کا جز اور عبادت اور کار ثواب سمجھ کر کرنا، اسے لازم وضروری سمجھنا، نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا، یہ بدعت کہلاتا ہے۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سگے نواسے تھے، آپ کی محبوب بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں آپ کے بہت مشابہ تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی پیدائش کے ساتویں دن ان کا اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کا عقیقہ کیا، آپ ان سے بہت پیار فرماتے تھے، آپ نے ایک حدیث میں فرمایا کہ یہ دونوں جنت کے پھول ہیں۔ اور ایک حدیث میں آیا ہے کہ یہ دونوں جنت میں جوانوں کے سردار ہوں گے۔ کوفہ کے شیعوں نے انھیں دھوکہ دے کر بلایا اور کربلا کے میدان میں غداری کرکے انھیں شہید کیا۔ آپ نے حضرت حسین کے نام سے پہلے انھیں امام لکھا ہے۔ ہم سنی مسلمانوں کو انھیں امام نہ کہنا چاہیے۔ یہ شیعوں کا طریقہ ہے وہ امام بمعنی معصوم بولتے ہیں، اہل سنت والجماعت کے نزدیک صرف نبی معصوم ہوتے ہیں۔ صحابی کو معصوم ماننا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند