عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 179850
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرحِ متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اکثر لوگ سلام کرتے وقت اپنا ہاتھ بھی اٹھاتے ہیں (کچھ لوگ پیشانی تک لے جاتے ہیں ) کیا ایسا کرنا شریعتِ محمدی میں جائز ہے ؟
جواب نمبر: 179850
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 46-30/B=02/1442
جس شخص کو آپ سلام کر رہے ہیں اگر وہ اتنا قریب ہے کہ آپ کی آواز سن سکتا ہے تو صرف زبان سے سلام کرنا چاہئے اور اگر وہ شخص دُور ہے تو سلام کرتے وقت ہاتھ کا اشارہ بھی کرسکتے ہیں؛ البتہ صرف اشارہ کرنا اور زبان سے السلام علیکم کے الفاظ نہ بولنا یہ نصاریٰ کا طریقہ ہے ۔ ہمیں اس طریقہ سے بچنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند