عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 177473
جواب نمبر: 177473
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:737-605/L=8/1441
ایصالِ ثواب میت کے اعزاء اقرباء کو اپنے اپنے طور پر کرنا چاہیے ،مروجہ قل خوانی ثابت نہیں ،یہ بدعت ہے اور اس وقت کھانے کا نظم کرنا بھی ممنوع ہے ،اہلِ حق علماء کے لیے ایسے پروگراموں میں شرکت کرنا درست نہیں ،اسی طرح اگربغیر کسی التزام کے خیروبرکت یا صحت یابی کے لیے کچھ لوگ مل کر قرآن خوانی کردیں تو اس حد تک گنجائش ہے ؛البتہ اس میں بھی غیر ضروری چیزوں کا التزام درست نہیں ۔ وفی البزازیة : ویکرہ اتخاذ الطعام فی الیوم الاول والثالث بعد الاسبوع، ونقل الطعام الی القبر فی المواسم واتخاذ الدعوة للقراء ة القرآن وجمع الصلحاء والقرآء للختم او لقراء ة سورة الانعام او الاخلاص، والحاصل ان اتخاذ الطعام عند قراء ة القرآن لاجل الاکل یکرہ.(رد المحتار:/۳ ۱4۸،ط:زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند