• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 175266

    عنوان: كیا رات کے وقت پیڑ کے پتے پھل پھول توڑنا درست ہے؟

    سوال: رات کے وقت پیڑ کے پتے پھل پھول توڑنا درست ہے؟ لوگ کہتے ہیں کہ پتوں پر جن سوتے ہیں اس سے اثرات کا اندیشہ ہے کیا پتے رات میں سوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175266

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 335-285/D=04/1441

    لوگوں کا یہ کہنا کہ رات کے وقت درخت کے پتے پھل پھول توڑنا صحیح نہیں ہے کیوں کہ ان پر جنات سوتے ہیں یہ غلط بات ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند