• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 165834

    عنوان: كیا عاشورہ پہ ناخن اور بال نہیں کاٹنے نہیں چاہئیں؟

    سوال: یہ پوچھنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ عاشورہ پہ ناخن اور بال نہیں کاٹنے نہیں چاہئے ، یہاں تک کہتے ہیں کہ جوئیں نہیں مارنی چاہئے عاشورہ پہ ؟ صحیح کیا ہے؟

    جواب نمبر: 165834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 176-108/B=2/1440

    یہ اغلاط العوام میں سے ہے شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ، یوم عاشوراء میں صرف روزہ رکھنے اورکھانے میں وسعت کرنے کی فضیلت کتب حدیث و فقہ سے ثابت ہے۔ (محمودیہ: ۳/۲۷۵، جواب سوال نمبر: ۹۴۲۔ امداد الفتاوی: ۵/۲۸۹، جواب سوال نمبر: ۲۶۲، زکریا۔ احسن الفتاوی: ۱/۳۸۸، ط: زکریا دیوبند)۔ والحاصل أنہ وردت التوسعة فیہ بأسانید ضعیفة بعضہا یرتقی بہا الحدیث إلی الحسن ․․․․․․․ وقال ابن رجب : کل ماروی في فضل الإکتحال ․․․․․․․․ فموضوع لایصح : رد المحتار: ۹/۶۱۶، کتاب الحظر والاباحة، ط: زکریا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند