• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 160577

    عنوان: شیخ عبد القادی جیلانی كی طرف سے كھانا كھلانا؟

    سوال: ایک شخص حضرت شیخ عبد القادر جیلانی (رحمة اللہ علیہ) کی جانب سے امراء و غرباء کو سنت طریقے سے دسترخوان پر کھانا کھلائے تو کیا یہ عمل درست ہے؟

    جواب نمبر: 160577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:975-763/L=7/1439

    بغیر کسی دن وغیرہ کی تخصیص کے فقراء مساکین کو کھانا کھلاکر اس کا ثواب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کو پہنچانے کی گنجائش ہے، چونکہ یہ کھانا ایصالِ ثواب کے لیے ہوگا؛ اس لیے اس کے مستحق غرباء ہوں گے؛ لہٰذا امراء کو ایسی دعوتوں میں شریک نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند