عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 159054
جواب نمبر: 159054
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:687-566/sn=7/1439
(۱) سہرا باندھنا در حقیقت ایک ہندوانہ رسم ہے، مسلمانوں کو اس سے احتراز کرنا چاہیے۔ (کفایت المفتی: ۹/۸۸، ط: دار الاشاعت، فتاوی محمودیہ: ۱۱/ ۲۱۱، ط: ڈابھیل)
(۲) عید، بقرعید وغیرہ کے موقع پر آدمی جو صاف ستھرا لباس پہنتا ہے ، نکاح کے موقع پر بھی اسی طرح کا لباس بہننا چاہیے، نکاح کے موقع پر کسی خاص لباس پہننے کا حکم نہیں ہے، باقی آدمی کو چاہیے کہ ہرموقع پر سنتی لباس یعنی وہ لباس جسے متقی پرہیزگار علماء وصلحاء زیب تن کرتے ہیں (جیسے ہمارے دیار میں کرتا، پاجامہ، ٹوپی، عمامہ) کا اہتمام کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند