• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 148814

    عنوان: انگریزی نیے سال کے موقع پر مسلمان بیکری والوں کا کیک فروخت کرنے کا حکم کیا ہے ؟

    سوال: انگریزی نیے سال کے موقع پر مسلمان بیکری والوں کا کیک فروخت کرنے کا حکم کیا ہے ؟ نیز اس موقع پر مبارک بادی پیش کرنے کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء کی تجارت کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 148814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 476-417/sd=6/1438

     (۱) جائز ہے۔ (۲) جو چیزیں خاص طور پر نئے سال کی مبارکبادی ہی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں، اُن کی خرید و فروخت کچھ بہتر نہیں ہے۔ اس لیے کہ نئے سال کے منانے کا شریعت سے کوئی ثبوت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند