عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 147646
جواب نمبر: 147646
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 379-423/H=5/1438
کسی مرحوم کی وفات کے بعد تیسرے دن بھی بہ طور رسم مہمان بن کر آنا اور مہمانوں کے اکرام میں کھانا وغیرہ پکانا یا پکوانا اوراس کا انتظام کرنا خلافِ سنت اور مکروہ ہے شرعاً اُس کی بھی گنجائش نہیں، مرحوم کی وفات کی نسبت پر اس طرح سے کھانے کے انتظام کی رسم بہت قبیح اور بری رسم ہے کہ جو واجب الترک ہے، فتاوی شامی فتاوی بزازیہ وغیرہ دیگر فتاوی سے اسی طرح ثابت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند