عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 1372
کھانے پر فاتحہ وغیرہ پڑھ کر ایصال ثواب کے لیے تقسیم کرنا؟
اگر میں نے کھانا پکا کر کھانے کی دیگ کے سامنے بیٹھ کر اول وآخر درود شریف ، سورہٴ فاتحہ ایک بار، سورہٴ اخلاص تین بار یا قرآن پاک کا کچھ حصہ پڑھا اور یہ نیت کی کہ میں نے جو قرآن پڑھا اور جو کھانا کھلا رہا ہوں اللہ پاک اس کا اجر و ثواب فلاں بن فلاں مرحوم کو عطا فرمائیں۔ اور اس طرح کے عمل کو نام دوں کہ میں نے فلاں بن فلاں کے نام کا کھانا کھلایا۔ اسی طرح دس محرم میں کربلا کے شہیدوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر شربت پلاؤں تو نیت میری یہ رہے گی کہ میں یہ جو شربت پلارہا ہوں اس کے پلانے کا ثواب تمام کربلا شہیدوں کو ملے۔ شریعت اسلامیہ میں ان دونوں اعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب نمبر: 1372
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 885/ ب= 829/ب
یہ کام بے اصل ہیں، نہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں نہ صحابہٴ کرام سے ثابت ہیں۔ انھیں ترک کرنا چاہیے۔ اور قرآن و حدیث کے مطابق طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔ وکل محدثة بدعة وکل بدعة ضلالة.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند