• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 12418

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی میں مرد کو ہلدی لگوانا محرم عورتوں سے مثلاً ماں اور اپنی بہنوں سے اور ستر عورت کے علاوہ کی جگہوں میں درست ہے ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ شادی میں مرد کو ہلدی لگوانا محرم عورتوں سے مثلاً ماں اور اپنی بہنوں سے اور ستر عورت کے علاوہ کی جگہوں میں درست ہے ؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 12418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 744=701/ب

    قابل ترک رسم ہے اس میں عورتوں کے ساتھ تشبہ بھی ہے، اس لیے اپنے محارم سے بھی لگوانا جائز نہیں ہے: وعن ابن عباس رضي اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم المخنثین من الرجال والمترجلات من النساء وعنہ لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالنساء (رواہ البخاري) (بحوالہ فتاویٰ محمودیہ: ۱۱/۱۹۴ م ڈابھیل)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند