معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 6944
کچھ عرصہ پہلے میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ ان کا ایک ہی بھائی تھا، یعنی میرے چچا۔ چچا نے ہمیں ہمارا حصہ دے دیا۔ اب چچا بھی انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ پہلی بیوی مر چکی ہے۔ دوسری بیوی زندہ ہے۔ اب ان کے وارثوں میں ایک بیوی، تین بھتیجے دو بھتیجیاں ہیں۔ برائے کرم تقسیم بتادیں۔

جواب نمبر: 6944
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1439=1253/ ب
چچا مرحوم کی کل جائداد صورتِ مذکورہ میں از روئے شرع چار حصوں میں تقسیم ہوگی جس میں سے ایک چوتھائی کی حق دار ان کی بیوی ہوگی اور باقی ماندہ میں تینوں بھتیجے ایک ایک حصہ کے حق دار ہوں گے۔ اور دونوں بھتیجیاں ذوی الارحام میں ہونے کی وجہ سے محروم رہیں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند