• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 61854

    عنوان: جاوید صاحب کا ۲ سال قبل انتقال ہو گیا ،پسماندگان میں ۱ بیوی، ۱ لڑکا،۲ لڑکیاں، والدہ ۲، بھائی اور ۳ بہنیں ہیں ۲ ماہ پہلے والدہ کا وصال ہوگیا اب بھائی اور بھنیں اپنا حصہ طلب کر رہے ہیں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ کس کس کو کتنا حصہ ملیگا۔

    سوال: جاوید صاحب کا ۲ سال قبل انتقال ہو گیا ،پسماندگان میں ۱ بیوی، ۱ لڑکا،۲ لڑکیاں، والدہ ۲، بھائی اور ۳ بہنیں ہیں ۲ ماہ پہلے والدہ کا وصال ہوگیا اب بھائی اور بھنیں اپنا حصہ طلب کر رہے ہیں ترکہ کیسے تقسیم ہوگا۔ کس کس کو کتنا حصہ ملیگا۔

    جواب نمبر: 61854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1243-1256/H=12/1436-U بعد ادائے حقوق متقدمہ علی المیراث وصحتِ تفصیلِ ورثہ جاوید مرحوم کا کل مالِ متروکہ چھ سو بہتر (۶۷۲) حصوں پر تقسیم کرکے چوراسی (۸۴) حصے جاید مرحوم کی بیوہ کو اور دو سو اڑتیس (۲۳۸) حصے مرحوم کے بیٹے کو اور ایک سو انیس (۱۱۹) ایک سو انیس (۱۱۹) مرحوم کی دونوں بیٹیوں کو اور بتیس (۳۲) بتیس (۳۲) حصے مرحوم کے دونوں بھائیوں کو اور سولہ (۱۶) سولہ (۱۶) حصے مرحوم کی تینوں بہنوں کو ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند