• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 61384

    عنوان: چودہ سال پہلے میری ایک بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کا ایک رہائشی فلیٹ ہے اور درج ذیل رشتہ دار ہیں۔ بیوی (میری بہن)،دو بیٹی اور ایک بہن ۔ ان کا کوئی بھائی نہیں ہے۔ براہ کرم، تقسیم وراثت کے بارے میں بتائیں۔

    سوال: چودہ سال پہلے میری ایک بہن کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے۔ ان کا ایک رہائشی فلیٹ ہے اور درج ذیل رشتہ دار ہیں۔ بیوی (میری بہن)،دو بیٹی اور ایک بہن ۔ ان کا کوئی بھائی نہیں ہے۔ براہ کرم، تقسیم وراثت کے بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 61384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1156-1152/B=12/1436-U شوہر مرحوم کی رہائشی فلیٹ کی کل مالیت از روئے شرع ۲۴/ سہام پر تقسیم ہوگی جن میں سے بیوی کو آٹھواں حصہ یعنی ۳/ سہام، دونوں لڑکیوں کو دو تہائی یعنی ۸-۸ سہام اور باقی ماندہ ۵/ سہام عصبہ کی حیثیت سے بہن کو ملے گا۔ لقولہ علیہ السلام اجعلوا الأخواتِ مع البناتِ عصبةً۔ زوجہ = ۳ بنت = ۸ بنت = ۸ اخت = ۵ -------------------------------------- جواب درست ہے بہ شرطے کہ آپ کے بہنوئی کی وفات کے وقت ان کے والد یا والدہ میں سے کوئی باحیات نہ رہے ہوں ورنہ یعنی اگر باحیات رہے ہوں تو حکم بدل جائے گا، اس صورت میں تفصیل لکھ کر دوبارہ حکم معلوم کرلیں۔(س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند