معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 610685
سوال زید نے شادی میں اپنی بیوی کو پانچ 5 تولہ سونا دیا اب شادی کے بعد اس سونے پر كس کا حق ہے۔ زید کے والدین کا حق ہے۔ يا بیوی کا حق ہے۔یہ خد زید کا حق ہے۔ برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں آپ کی عین نوازش ہوگی۔
جواب نمبر: 61068529-Mar-2022 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 654-364/D-Mulhaqa=8/1443
زید نے شادی کے موقع پر بیوی کو جو سونا دیا ہے، اگر وہ بیوی کو مالک بناکر دیا ہے جیساکہ عموما شوہرکی طرف سے بیوی کو کچھ سونا مالک بناکر ہی دیا جاتا ہے تو یہ سونا بیوی کی ملک ہوگا ، اس میں زید اور اس کے والدین کا حق نہیں ہوگا ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر
کسی کے والد کا انتقال ہوا او ردو بہن اور چار بھائی ہیں جائداد کے چار حصہ کرکے
بھائیوں نے تقسیم کرلیا۔ اب بھائی اپنی بہنوں کو کتنا کتنا حصہ دیں گے؟ نیز ہم
بھائی بہن کے ہوتے ہوئے کوئی او ررشتہ دار بھی میراث پاسکتاہے ؟
كیا پوتا دادا كی وراثت پائے گا؟
4615 مناظرایک بھائی کا دوسرے بھائی کے ذاتی کمائی میں حصہ مانگنا
7957 مناظر