• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 608984

    عنوان:

    ایک بیوی اور ایک بیٹی کے درمیان تقسیم

    سوال:

    ایک لڑکی نے سوال کیا ہے کہ اس کے والد کو فوت ہوے کچھ عرصہ ہوا ہے اور اس کے والد کے نام پر ایک مکان ہے اور بینک میں کچھ پیسہ جو انکا اپنا ذاتی ہے جب کہ لڑکی اور اس کی ماں ہی اس کی وارث ہیں جب وہ اپنی وارثت نام کروانے گئی تو انہوں نے کہا کہ لڑکی کے چاچا اور پھوپو کو بھی حصہ ملے گا اسکے متعلق علماء کی رہنمائی چاہیئے۔

    جواب نمبر: 608984

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-217/D-Mulhaqa=6/1443

     جی ہاں ! اگر ورثاء میں صرف ایک بیٹی اور بیوی ہوں تو مرحوم کے بھائی بہن کو بھی ترکہ میں حصہ ملے گا، حصے کی تعیین کے لیے بھائی بہن کی تفصیل وضاحت سے لکھیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند