• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 608650

    عنوان:

    کیا مرحومہ بیٹی کی أولاداپنے نانا کی وراثت میں حصہ پائیں گے؟

    سوال:

    سوال : مورث کی زندگی میں بیٹی فوت ہو جائے جبکہ مورث کا ایک بیٹا موجود ہو تو کیا مرحومہ بیٹی کی اولاد اپنے نانا کی جائیداد میں حصہ دار بنتی ہے جبکہ مورث کے ذمہ کچھ قرض تھا جو مورث کے بیٹے اور پوتگان نے ادا کیا ہو۔

    جواب نمبر: 608650

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 753-519/H=05/1443

     مورث مرحوم کا جب کہ اپنا صلبی بیٹا موجود ہے تو ایسی صورت میں وفات پانے والے مرحوم کے نواسے نواسیاں سب محروم ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند