• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 608627

    عنوان:

    غیر وارث کو مکان ہبہ کرنا

    سوال:

    سوال : ، جناب میرا سوال ہے کہ ، کیا میں اپنا ذاتی گھر شرعی وارثان کے علاوہ کسی اور کو ہِبہ کر سکتا ہوں ؟ خاص طور پر غیر رشتہ دار دوست کو ؟

    جواب نمبر: 608627

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 586-452/M=05/1443

     جی ہاں، اپنا ذاتی گھر، غیر وارث کو ہبہ کرسکتے ہیں اور غیر رشتے دار دوست کو ہبةً دے سکتے ہیں، زندگی میں اپنی ملکیت میں ہر تصرف کا حق حاصل ہے لیکن اپنے ورثہ کو محروم کرنے یا ضرر پہونچانے کی نیت نہ ہونی چاہئے اور ورثہ کے لیے بھی ترکہ چھوڑ جانا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند