• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 608322

    عنوان:

    چچا کی زمین میں ان کی بیٹی کا کتنا حصہ ہے؟

    سوال:

    سوال : میرے چچا کی شادی ہوئی، اور ان کی ایک بیٹی ہوئی ، اس کے بعد ان کی چاچی سے طلاق ہوگئی ، اور چاچی اپنے گھر چلی گئی، اور بیٹی کو بھی اپنے ساتھ لے گئی، اسکے بعد ہمارے خاندان سے چاچی کا کوئی رابطہ نہیں رہا، اب ہمارے چاچا کا بھی انتقال حو چکا ہے ، اور چاچی کا بھی اور ان کی لڑکی کی شادی پاکستان میں حو چکی ہے ، اور چاچا کی زمین ان کے دو بھائیوں میں تقسیم حو چکی ہے ، کیا چاچا کی زمین میں ان کی بیٹی کا بھی حق تھا اگر ہے تو کتنا؟

    جواب نمبر: 608322

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 605-481/B=05/1443

     صورت مذکورہ میں اگر چچا کا انتقال پہلے ہوا ہے تو لڑکی چچا کی زمین میں اور جو کچھ چچا نے ترکہ میں چھوڑا ہے آدھے حصہ کی حق دار اور وارث ہوگی۔ اور باقیماندہ چچا کے عصبات یعنی بھائی بھتیجے کو مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند