• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 607787

    عنوان:

    اپنی زندگی میں اپنے بچوں پر مال کتنا اور کیسے خرچ کریں؟

    سوال:

    سوال : ایک عورت اپنی جائیداد سے بیٹوں کو پڑھایا، بیٹیوں کی شادیاں کی ، اب وہ چاہ رہی ہیں کہ اپنی زندگی میں بیٹوں کو تجارت کے لئے اپنی جائیداد میں سے کچھ مال دے کر ان کی مدد کریں، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے ؟ اپنی زندگی میں اپنے مال میں سے وہ اپنے بچوں میں یا کسی جگہ کتنا اور کیسے خرچ کریں ؟

    جواب نمبر: 607787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 461-329/D=04/1443

     زندگی میں دینا ہبہ کہلاتا ہے اور ہبہ کرنے میں مستحب یہ ہے کہ حسب موقعہ ہر لڑکے لڑکی کو برابر برابر دے، بلاضرورت شرعی کمی زیادتی کرنا مکروہ ہے، مثلاً کسی کے محتاج ہونے یا زیادہ خدمت گذار ہونے کی وجہ سے اسے کچھ زیادہ دیدیا جائے تو اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند