• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 607302

    عنوان:

    ورثہ میں ایک بیوی، ایک بیٹا، دو بیٹیاں، ایک پوتی، دو پوتے، ایک نواسے، دو نواسی ہوں تو تقسیم ترکہ

    سوال:

    سوال : حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، آپ سے وراثت کا ایک مسئل پوچھنا ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ ایک مرحوم شخص کی ایک بیوی۔ ایک بیٹا دو بیٹیاں اور ایک پوتی دوپوتے اور ایک نواسی و دو نواسے ہیں ۔ براہِ کرم اس مسئلہ میں وراثت کے حصے بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 364-268/M=04/1443

     صورت مسئولہ میں اگر مرحوم شخص کے ماں باپ یا ان میں سے کوئی ایک بھی حیات نہیں ہیں تو مرحوم کاجملہ ترکہ مملوکہ حقوق متقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد شرعاً 32 سہام پر منقسم ہوگا جن میں سے بیوی کو 4 سہام اور بیٹے کو 14 سہام اور دونوں بیٹیوں میں سے ہر ایک کو 7-7 سہام ملیں گے۔ مرحوم کے پوتے، پوتی، نواسے، نواسی کو ترکہ سے کچھ نہیں ملے گا۔

    مسئلے کی تخریج:

    کل حصے   =             32

    -------------------------

    زوجہ         =             4

    ابن          =             14

    بنت         =             7

    بنت         =             7

    ---------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند