• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 606314

    عنوان:

    مکان اور کیش کی تقسیم سے متعلق

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ میرے والد کے نام سے 3 مکان ہیں، اور میرے والد کے پاس تقریباً 60 لاکھ ہیں، اور ہم 3 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، تو کیا وراثت کی تقسیم میں مکان اور کیش دونوں میں بہن کو حصہ دینا ہو گا یا صرف مکان میں دے سکتے ہیں؟ اور کیش میں بہن کو حصہ نہیں ملے گا والد کے انتقال کے بعد ؟

    جواب نمبر: 606314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 140-104/B=02/1443

     والد صاحب کے انتقال کے بعد ان کے چھوڑے ہوئے ترکہ کیش اور مکان دونوں میں بہن کو حصہ ملے گا، صرف مکان میں بہن کا حصہ سمجھنا صحیح نہیں ہے۔ اگر باپ کے انتقال کے بعد فقط یہی 3 بیٹے اور 2 بیٹی وارث ہیں اور کوئی وارث نہیں ہے تو مکان کی مالیت اور کیش دونوں 8 سہام پر تقسیم ہوگا، جن میں سے 2-2 سہام تینوں بیٹوں کو ملیں گے اور ایک ایک سہام دونوں بیٹی کو ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند