• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 606235

    عنوان:

    زید کا یہ کہنا کہ اپنی بیٹیوں کو کچھ نہیں دوں گا؟ درست ہے؟

    سوال:

    مفتی صاحب، زید کو 3 بیٹے اور بیٹیاں ہیں، اورزید کے پاس 10 ایکڑ زمین ہے ، زید کہتا ہے کہ اپنی زمین میں سے اپنی بیٹیوں کو کچھ نہیں دوں گا۔ سوال یہ ہے کہ کیا زید کا ایسا کہنا شرعی لحاظ سے کیسا ہے ؟ اگر اپنی زندگی میں کہہ دے کہ میری بیٹیوں کو میرے جائیداد سے کچھ نہیں ، تو کیا اگر کل زید اگر انتقال کر جائے تو کیا زید کی جائیداد میں سے زید کی بیٹیوں کو شرعی لحاظ سے کچھ ملے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 606235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:110-74/sd=1/1443

      زید کے کہنے کا شرعا کوئی اعتبار نہیں ہے، زید کے انتقال کے بعد اس کا ترکہ حسب حصص شرعیہ تقسیم ہوگا جس میں اس کی بیٹیوں کو بھی شرعی حصہ ملے گا اگرچہ زید نے اپنی زندگی میں بیٹیوں کو کچھ نہ دینے کی بات کہی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند