• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605577

    عنوان:

    مرحومہ بیوی کی جائیداد كی تقسیم کامسئلہ

    سوال:

    مرحومہ اکبری بیگم کا انتقال ہوا انہوں نے اپنے ورثاء میں والد،شوہر ، اور ایک بیٹی کو چھوڑا اب شریعت کی روشنی میں مرحومہ کا ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا؟

    جواب نمبر: 605577

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:981-634/sd=12/1442

     صورت مسئولہ میں مرحومہ اکبری بیگم نے جو کچھ نقدی، زیور، جائدادایا چھوٹا بڑا سامان چھوڑا ہو، اس میں سے پہلے مرحومہ کی تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالے جائیں گے ، پھر اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض ہو تو وہ اداء کیا جائے گا، پھر اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کسی غیر وارث کے حق میں کی ہو تو 1/3 (تہائی) کی حد تک اس کے مطابق عمل کیا جائے گا ، اس کے بعد جو ترکہ بچے اس کو شرعا بار ہ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیٹی کو چھ حصے ، شوہر کو تین حصے اور والد کو تین حصے ملیں گے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند