• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605458

    عنوان:

    كیا جی پی فنڈ میں دوسرے بھائیوں كا بھی حق ہے؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ ہم پانچ بھائی باپ کے مرنے کے بعد اکٹھا رہ رہے ہیں پانچ بھائیوں میں سے تین ملازمت پیشہ ہے اور دو زمینداری سے منسلک ہیں، پیشے کے لحاظ سے میں پاکستان ارمی میں بطور سپاہی بھرتی ہوا اور 2008 ریٹائرڈ ہوا ۔ فوجی ادارہ کی طرف سے ریٹائرمنٹ پہ مجھے یکمشت کچھ رقم ملی ہے جس کو جی پی فنڈ یا سی پی فنڈ کہتے ہیں۔ اب میرے بھائی جو کہ زمینداری سے وابسط ہیں مجھ سے اس رقم میں حصہ مانگ رہے ہیں، کیا ان بھائیوں کا میرے ساتھ اس فنڈ میں شراکت ہے یا کہ یہ میرا اپنا تصور ہوگا؟

    جواب نمبر: 605458

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1190-872/B=01/1443

     ہر بھائی اپنی کمائی کا حقدار ہے اس میں دوسرے بھائی کا کوئی حق نہیں ہے۔ جو بھائی آرمی میں تھے اور ریٹائرڈ ہونے کے بعد انھیں جو جی پی فنڈ ملا ہے اس کے تنہا مالک و حقدار صرف وہی فوجی بھائی ہیں۔ اس میں دوسرے کسی بھائی کا حق نہیں۔ دوسرے بھائیوں کا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔ اس میں کسی بھائی کی شرکت نہیں ہے۔ ان کا مطالبہ کرنا قطعاً ناجائز اور باطل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند