• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605278

    عنوان:

    ایک بیوی اور ایک بیٹی کے درمیان تقسیم وراثت

    سوال:

    صورتِ مسٴلہ یہ ہے کہ میت نے وارثین میں صرف بیٹی اور بیوی کو چھوڑا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے میت کے مال میں سے کس کو کتنا حصہ ملے گا؟ سہل ترین انداز میں تشفی بخش جواب دے کر ممنون و مشکور ہوں۔ جزاکم اللہ خیراً وأحسن الجزاء

    جواب نمبر: 605278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1297-908/H=11/1442

     اگر صرف بیٹی اور بیوی ہی کو چھوڑا ہے تو حکم یہ ہے کہ بعد اداءِ حقوق متقدمہ علی المیراث مرحوم کاکل مالِ متروکہ آٹھ حصوں پر تقسیم کرکے ایک حصہ مرحوم کی بیوی کو ملے گا اور سات حصے بیٹی کو ملیں گے اگر مرحوم نے والدین دادا دادی نانی بھائی بہن چچا وغیرہ میں سے بھی کسی کو چھوڑا ہو تو اسوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند