• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605170

    عنوان:

    باپ بیٹا اگر شراکت میں مکان خریدے یا تعمیر کرے تو ملکیت کس کی ہوگی؟        

    سوال:

    سوال : گرامی قدر مفتیان کرام ، خدمت عالیہ میں عرض ہے کہ میرے ایک دوست کو ایک مسئلہ درپیش ہے ۔ ان کے گھر کے تمام افراد الحمدللہ حیات ہے ۔خاندان میں والد والدہ تین بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے والد محترم نے نہایت محنت سے رزق حلال سے ہم بھائی بہنوں کی پرورش کی۔ چونکہ والد صاحب کی آمدنی قلیل تھی اسلئے بڑے بھائی نے اسے اپنی ذمہ داری سمجھ کر تعلیم سے لے کر شادی تک تمام ذمہ داری انجام دیں۔ الحمداللہ تمام بھائییوں اور بہنوں کی شادی ہوگئی ہے ۲۹۹۱میں رہائش کی تنگی کے سبب والد صاحب نے اپنا مکان فروخت کیا دولاکھ پچیس ہزار۔میں اس رقم میں بڑے بھائی نے تقریباً تین لاکھ روپے ڈالے اور اس طرح ایک پلاٹ لے کر گھر تعمیر کیا گیا۔ بڑے بھائی نے مستقبل میں تقسیم وراثت میں کوئی مسلہ پیش نہ آئے ے اس غرض سے حال ہی میں والدین اؤر بھائی بہنوں کی موجودگی میں یہ وضاحت کردی کہ یہ مکان میری اور والد صاحب کی مشترکہ ملکیت ہے والد صاحب اور میری مشترکہ ملکیت ہے ۔اس لئے مستقبل میں جب بھی وراثت تقسیم کی جاتی ہے تب مکان کا آدھا حصہ یا اس کی نصف رقم شراکت کے اعتبار سے میری ہوگی۔اور باقی نصف حصہ والد صاحب کا ہوگا جس میں سے تقسیم میراث کی جائیگی اس پر تمام بھائی بہنوں اور والدین نے آمادگی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ہمیں یہ پتہ ہے کہ مکان میں آپ نے رقم لگائی تھی ھمیں کوئی اعتراز نہیں ہے ۔

    مفتیان کرام سے ادبا گزارش ہے کہ براہ کرم ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ بڑے بھائی کا یہ اقدام شرعی ہے گو کہ أہل خاندان کو کسی طرح کا اعتراز نہیں ہے جزاکم اللہ خیر مسلہ کی نوعیت سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

    جواب نمبر: 605170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:885-305T/sn=12/1442

     جب بڑے بھائی نے اپنی ذاتی رقم اس مکان میں ڈالی ہے نیز والد صاحب کی موجودگی میں بھائی نے شراکت کا اظہار بھی کردیا ہے اور اسے والد صاحب نے قبول بھی کرلیا ہے تو اس مکان کے آدھے حصے کا بھائی ہی مالک قرار پائے گا، والد کی وفات کے بعد صرف آدھا حصہ ترکہ بنے گا اور وہی تمام ورثا کے درمیان تقسیم ہوگا؛ باقی آدھا صرف اس بھائی کا ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند