• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 603324

    عنوان:

    وراثتی گھر میں ميرا حصّہ ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میری والدہ مجھے وراثتی گھر میں حصّہ نہیں دینا چاہتی تھیں ،اب ان کی وفات کے بعد کیا میرا اس گھر میں حصہ بنتا ہے یا نہیں؟ کیا اس گھر میں حصہ لینے پر میں گنہگار ہو جاؤں گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 603324

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:644-489/L=7/1442

     جی ہاں! آپ بھی اپنے والدین کے ترکہ سے حصہ پانے کے حق دار ہوں گے اگرچہ آپ کی والدہ کو آپ کو حصہ نہیں دینا چاہتی تھیں، اگر آپ اس گھر سے اپنا حصہ لیتے ہیں تو آپ گنہگار نہ ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند