• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602873

    عنوان:

    بیٹا اگر اپنی آمدنی سے کوئی چیز خریدے تو اس کا مالک کون ہے ؟

    سوال:

    میں اپنے والدین کے ساتھ مشترکہ خاندان میں رہتا ہوں۔ والد صاحب کے حیات ہونے کی وجہ سے ابھی وراثت تقسیم نہیں ہوئی ہے ، وراثت کے تقسیم ہونے سے پہلے ، میں اگر ابھی ہماری ضرورت کی چیزیں اپنی انفرادی آمدنی سے جو خریدتا ہوں، جیسے فریج، اے سی، وغیرہ چیزوں کا کیا حکم ہے ؟ بوقت وراثت ان سب چیزوں کا کیا حکم ہوگا، کیا ان میں وراثت تقسیم ہوگی، یا نہیں؟

    جواب نمبر: 602873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:545-407/sn=7/1442

     اگر آپ کا ذریعہٴ معاش بالکل الگ ہے، اسے آپ ہی نے شروع کیا ہے تو جو کچھ آپ اپنی کمائی سے خریدیں گے وہ آپ کا ہوگا، والد کی ملکیت شمار نہ ہوگا اور نہ اس میں وراثت جاری ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند