• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602576

    عنوان:

    كیا بیرون ملك كمائی كرنے والے لڑكے كی كمائی میں والدین یا بھائی بہنوں كا بھی ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص والد سے پیسے لے کر ان پیسوں پے کاروبار کرتا ہے یا ان پیسوں سے کسی اور ملک جا کر نوکری کرتا ہے ۔تو کیا اس کی کمائی میں والدین یا بھائی کا حصہ ہے ، یا وہ حصہ فرض؟واجب یا مستحب ہو گا؟

    جواب نمبر: 602576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 469-375/D=06/1442

     والد نے اگر رقم بیٹے کو مالک بناکر دیا ہے تو اس سے حاصل ہونے والے نفع کا حق دار بیٹا ہوگا اسی طرح باہر جاکر نوکری کرنے کی صورت میں کمائی کا مالک بیٹا ہی ہوگا۔

    ہاں اگر باپ نے بطور قرض دیا ہو، تو اس کی واپسی والد کی طرف کرنا ہوگا۔ اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور صورت ہو تو اسے واضح کرکے سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند