معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 602372
میرے ایک قریبی رشتہ داروں کو وراثت تقسیم کرنی ہے ؟ بیوی، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں میں وراثت کیسے تقسیم کریں؟
جواب نمبر: 602372
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 419-311/D=06/1442
مرحوم کے ماں باپ، دادا ، دادی میں سے کوئی مرحوم کے انتقال کے وقت باحیات نہ رہے ہوں تو مرحوم کا کل ترکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد اڑتالیس (48) حصوں میں منقسم ہوکر چھ (6) حصے بیوی کو، چودہ چودہ (14-14) حصے دونوں بیٹوں کو، سات سات (7-7) حصے دونوں بیٹیوں کو ملیں گے۔
کل حصے = 48
-------------------------
بیوی = 6
بیٹا = 14
بیٹا = 14
بیٹی = 7
بیٹی = 7
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند