• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 602214

    عنوان:

    دو لڑكے اور ایك لڑكی كے درمیان تقسیم وراثت

    سوال:

    میری والدہ کے ترکے میں ان کے نام سے ایک مکان ہے جس کی قیمت ایک کروڑ پانچ لاکھ روپئے ہے، اور زیورات ہیں جن کا ابھی اندازہ نہیں لگایا گیاہے، والد صاحب کے ترکے میں ۴۴لاکھ روپئے ہیں ، اس کے علاوہ کے ایک اسکیم میں ان کے نام سے ایک پروپرٹی ہے جس پر ابھی کام ہونا ہے، ہمیں اس کی قیمت معلوم نہیں ہے، ہم دو غیر شادی شدہ بھائی اور ایک شادی شدہ بہن ہیں، براہ کرم، تقسیم کے تعلق سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 602214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 422-349/SN=06/1442

     اگر آپ کے والد کے انتقال کے وقت ان کے والدین اور دادا دادی میں سے کوئی اسی طرح آپ کی والدہ کی وفات کے وقت ان کے والدین اور دادا دادی میں کوئی حیات نہ تھا تو صورت مسئولہ میں دونوں نے جو کچھ بھی ترکہ چھوڑا ہے،سب کے، بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث کل پانچ (5) حصے ہوں گے، جن میں سے دو دو (2-2) حصے ہر ایک بھائی کو اور ایک حصہ بہن کو ملے گا۔ نقشہٴ تخریج حسب ذیل ہے۔

    کل حصے   =             5

    -------------------------

    ابن          =             2

    ابن          =             2

    بنت         =             1


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند