• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600795

    عنوان:

    کیا میں اپنے بھتیجوں کو صدقے کی نیت سے اپنی جائیداد دے سکتا ہوں؟

    سوال:

    کیا میں اپنے بھتیجوں کو صدقے کی نیت سے اپنی جائیداد دے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 600795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 117-91/D=03/1442

     صدقہ کے طور پر جو چیز غرباء مساکین کودی جاتی ہے تاکہ اس پر ثواب ملے اگر وہ عزیز رشتہ دار ہے تو دوگنا ثواب ملتا ہے صدقہ کا اور صلہ رحمی کا اوراگر رشتہ دار مالدار ہے تو بھی ثواب ملتا ہے اور اسے ہبہ اور ہدیہ کہتے ہیں، لہٰذا آپ کے کوئی قریبی وارث نہ ہوں تو بھتیجوں کو کل جائیداد بھی دینا جائز ہے اور اگر دیگر ورثاء بھی ہوں تو بس اس قدر دیں کہ دوسرے ورثاء بالکلیہ محروم نہ ہوجائیں ۔

    قال فی الدر: والصدقة کالہبة بجامع التبرع ․․․․․․ ولو علی غنی لان المقصود فیہا الثواب لا العوض (الدر مع الرد: ۴/۵۸۲، کوئٹہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند