معاملات >> وراثت ووصیت
سوال نمبر: 600718
دو بھائی اور چار بہنیں ہیں ان کے والد کا انتقال ہوا اور تین دن بعد والدہ کابھی انتقال ہوا تو اب وراثت کی تقسیم کس طرح ہو گی؟
جواب نمبر: 600718
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 126-96/M=03/1442
اگر والد اور والدہ کے انتقال سے پہلے اُن کے والدین یعنی بچوں کے دادا، دادی اور نانا، نانی وفات پاچکے تھے تو ایسی صورت میں والدین مرحومین کا ترکہ مملوکہ حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد ۸/ سہام پر منقسم ہوگا، جن میں سے ۲-۲/ سہام ہر بھائی کو ،اور ۱-۱/ حصہ ہربہن کو ملے گا۔ اگر والد یا والدہ کے انتقال کے وقت اُن کے والدین (دونوں یا ان میں سے کوئی ایک) حیات رہے ہوں تو وضاحت فرماکر سوال دوبارہ کرلیں۔
کل حصے = ۸
-------------------------
ابن = ۲
ابن = ۲
بنت = ۱
بنت = ۱
بنت = ۱
بنت = ۱
--------------------------------
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند