• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600658

    عنوان: درختوں كی تقسیم 

    سوال:

    کیا فرماتے ہین علماء کرام اس مسلئہ کے بارے مین اگر ترکہ مین کھجور کی درختین ہون اور گھر کے اندر ہون اور تقسیم کرنا مشکل ہو تو کیا ان کے ثمرہ کو آپس مین ورثہ تقسیم کرسکتے ہیں یا بعینہ درختوں کو تقسیم کیا جائے ؟

    جواب نمبر: 600658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 203-155/H=02/1442

     بہتر یہ ہے کہ جلد از جلد درختوں کو تقسیم کرکے ہر وارث کو اس کا حصہٴ شرعیہ دے کر قابض بنادیں جب تک یہ نہ ہوسکے اور ثمرہ یعنی کھجوروں کو علیٰ قدر حصصہم تقسیم کرلیا کریں تو اس میں بھی حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند