• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600549

    عنوان: والدہ نے كہنا كہ اگر اپنا حصہ لیا تو دودھ نہیں بخشوں گی‏

    سوال:

    میرے بڑے بھائی نے ۲۰۱۲میں وراثت تقسیم کی جو ہمارے والد صاحب کی تھی اس مواقع پر میری والدہ نے مجھے فلیٹ میں حصہ لینے سے منع فرمایا اور کہا اگر تم نے اس میں اپنا حصہ لیا تو میں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی والدہ ماجدہ اب بھی حیات ہیں کیا اس طرح انکا قسم دینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 600549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:191-131/L=3/1442

     اگر آپ کا اس فلیٹ میں حصہ ہے تو آپ اس میں سے اپنا حصہ لے سکتے ہیں ،آپ کی والدہ ماجدہ کا یہ کہنا کہ اگر تم نے اس میں سے اپنا حصہ لیا تو میں اپنا دودھ نہیں بخشوں گی اس کا اعتبار نہ ہوگا؛ تاہم اگر آپ اپنی والدہ کے لحاظ میں اس فلیٹ سے حصہ نہ لے کر دیگر ترکہ سے حصہ لے لیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند