• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600409

    عنوان: ماں نے وصیت كی كہ جو زیور مجھے زید نے دیا ہے اسے میرے انتقال كے بعد زید كو واپس كردینا؟ كیا یہ وصیت درست ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین اورمفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ زید اپنے ماں کو کچھ زیورات پہننے کیلئے دیا اور ماں لیتے وقت کچھ گواہوں کے سامنے یہ بولی کہ اگر میں کچھ ہوجاؤں یا وفات پاجاؤں تو مذکورہ زیورات میرا بیٹا زید(مالک )کو واپس کردینا پھر چند مہینے بعد زید کا والدہ انتقال ہو چکی اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ زیورات زید کو واپس کیا جائیگا ؟یاوارثین کے مابین تقسیم؟

    جواب نمبر: 600409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 116-114/SN=03/1442

     اگر آپ نے والدہ کو زیورات محض پہننے کے لئے عاریتاً دیا تھا جیسا کہ سوال سے معلوم ہوتا ہے تو صورتِ مسئولہ میں یہ زیورات والدہ مرحومہ کا ترکہ نہیں بنیں گے؛ بلکہ اس کے مالک بدستور آپ ہی ہیں؛ لہٰذا آپ کو ہی واپس ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند